مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےعلاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 8 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، اتوار کی رات سے شروع ہونے والے ریسکیو آپریشن میں 10 کان کنوں کو باہر نکالا گیا جس میں سے 6 مردہ پائے گئے جب کہ 4 مزدوروں کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 2 مزدور تشویشناک حالت کے بعد چل بسے۔بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیگاری کوئلہ کان میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا، کان حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 2 کو بے ہوشی کے حالت میں نکال لیا گیا، بے ہوش کانکنوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےعلاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 8 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1892213
آپ کا تبصرہ